۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام جمعه یزد

حوزہ/ امام جمعہ یزد نے کہا: اربعین مارچ اسلام کو مضبوط کرنے، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت علی اور امام حسین علیہما السلام کے راستے پر چلنے کی ایک تحریک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی یزد کی رپورٹ کے مطابق، یزد شہر کے امام جمعہ آیت اللہ محمد رضا ناصری نے اس ہفتے کے خطبہ جمعہ میں اپنے خطاب کے دوران کہا: تقویٰ کا مطلب خود کو کنٹرول کرنا، اپنے اندر کو خدا کے سوا ہر چیز سے خالص اور پاکیزہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا: جب انسان دل سے خداوند متعال پر یقین کرتا ہے تو وہ غلط کام نہیں کرتا اور خدا کے حکم کی خلاف ورزی یا حکم عدولی نہیں کرتا۔

آیت اللہ ناصری نے مزید کہا: ہمیں تقویٰ کے مطابق عمل کرنے کے لیے اپنی اندرونی ضمیر کی آواز پر توجہ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں فرض شناس ہونا چاہیے اور اگر ہم فرض شناس ہوں گے اور اپنی اندرونی ضمیر کی آواز پر توجہ دیں گے تو ہمارے بہت سے مسائل اور مشکلات حل ہو جائیں گے۔

امام جمعہ یزد نے کہا: اگر ہم امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جیسے الٰہی فریضہ پر عمل کریں اور الٰہی احکامات کو مدنظر رکھیں تو ہمیں بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا: خداوند متعال نے فرمایا ہے کہ جو لوگ تقویٰ اختیار کرتے ہیں، ہم زمین اور آسمان کی نعمتوں کو ان کی طرف جاری کر دیتے ہیں۔

آیت اللہ ناصری نے کہا: اربعین مارچ اسلام کی تقویت اور استحکام کا باعث ہے اور اسی طرح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت علی اور امام حسین علیہما السلام کے راستے پر چلنے کی ایک تحریک کا نام اربعین مارچ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .